کمانڈر قطر امیری ایئرفورس کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

7  جون‬‮  2022

کمانڈر قطر امیری ایئرفورس میجر جنرل پائلٹ جاسم محمد احمد المنائی نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمدامجد خان نیازی سے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔

نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر نیول چیف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دو طرفہ دفاعی تعاون اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے پاکستان اور قطری امیری آرمڈ فورسز کے مابین مضبوط دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

معزز مہمان نے خطے کے مشترکہ بحری تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے تعاون، کوششوں اور عزم کی تعریف کی۔ دونوں سربراہان نے مختلف دفاعی شعبوں میں پہلے سے موجود دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

کمانڈر قطر امیری ایئرفورس کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved