قتل کی دھمکی، سلمان خان ممبئی چھوڑ کر کہاں چلے گئے؟

8  جون‬‮  2022

بالی وڈ کے دبنگ خان نے قتل کی دھمکی والا خط موصول ہونے کے بعد ممبئی چھوڑ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کی ایک ٹیم نے دھمکی آمیز خط ملنے پر سوبربان باندرا کے علاقے میں سلمان خان کے گھر کا دورہ کیا اور  دھمکی ملنے والےمعاملے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے اطراف میں سیکیورٹی کو انتہائی سخت کردیا، علاوہ ازیں  حکام نے دبنگ خان اور ا ن کےوالد کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد سلمان خان اپنے ذاتی محافظوں اور پولیس کی سخت سیکیورٹی میں پیر کی رات ممبئی ایئرپورٹ سے حیدرآباد کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کےقریبی ذرائع نے بتایا  ہےکہ دبنگ خان کسی خوف کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کرنے کیلئے حیدرآباد گئے ہیں،سلمان خان کی آمد کے پیش نظر حیدرآباد میں بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو قتل کی دھمکی سے متعلق ایک خط موصول ہوا، جس میں بالخصوص سلمان خان کو کہاگیا تھا کہ تمہارا بھی سدھو موسے والے جیسا حال کریں گے، اس خط کے پیش نظر ممبئی پولیس نے دونوں کو اپنی  مصروفیات مختصر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔سلمان خان کے والد سلیم خان نے بھارتی پینل کوڈ 506 کے تحت باندرا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروادی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved