نبی کریم ﷺکی شان میں گستاخانہ بیان، بی جے پی لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا

8  جون‬‮  2022

پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخانہ ٹوئٹ پر بی جے پی لیڈر کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کی یوتھ ونگ یووا مورچا کے سابق سیکرٹری ہرشیت سری واستوکو اسلام مخالف بیانات پر گرفتار کر لیا گیا ہے، جس پر الزام ہے کہ وہ نفرت انگیز  ٹوئٹ کے ذریعے ماحول کشیدہ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

ہرشیت سریواستو کو بی جے پی ترجمان نوپور شرما کے گستاخانہ بیانات کے 4 دن بعد گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ہرشیت کی ٹوئٹ کو حذف کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  بی جے پی کی مرکزی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور نبی کریم ﷺ سے متعلق گستاخانہ گفتگو کی تھی۔ بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک شدیدغم وغصےکا اظہارکیا جا رہا ہے جس کے بعد بی جے پی نے نوپور شرما کی رکنیت معطل کردی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved