نبی کریم ﷺکی توہین، ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا کے سربراہ ادے ٹھاکرے بھی میدان میں آ گئے

9  جون‬‮  2022

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے گستاخانہ ریمارکس پر مہاراشٹرا کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ ادے ٹھاکرے کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کے صدر ادے ٹھاکرے نے بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوپور شرما کے غیر ضروری بیان کی وجہ سے پوری قوم کو بین الاقوامی سطح پر شرمناک صورت حال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ادے ٹھاکرے نے مزید کہا کہ بی جے پی رہنماؤں کے بیانات کی وجہ سے مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک کی جانب سے بھارت کو گھٹنے ٹیک کر معافی مانگنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، بی جے پی عہدیداروں نے جو کیا وہ ایک جرم ہے اور بھارت کو اس پر معافی مانگنی چاہیے۔

دوسری جانب توہین آمیز بیانات پر نئی دہلی پولیس نے بی جے پی کی سرکاری ترجمان نوپور شرما کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved