چینی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوئے جبکہ پائلٹ محفوظ رہا۔
پائلٹ نے طیارہ زمین پرگرنے سے قبل ہی چھلانگ لگا دی تھی جس کی وجہ سے وہ محفوظ رہا۔
چین کے سرکاری ٹی وی کے مطابق شیانگ یانگ شہر کے ایئرپورٹ کے قریب آج صبح لڑاکا طیارہ پرواز کرتے ہوئے گر کر تباہ ہوا۔
چینی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ چینگدو ایف 7 تھا جو سوویت یونین کے مگ 21 جیسا ماڈل ہے، حکام طیارہ گرنے کی وجوہات کا تعین کر رہے ہیں۔
اس ماڈل کے طیارے چین میں 1960ء کی دہائی میں تیار کئے گئے تھے اور ان کا شمار سب سے پرانے لڑاکا طیاروں میں ہوتا ہے۔