صدر مملکت کا تین چینی اساتذہ کیلئے بعد از وفات تمغہ پاکستان کا اعلان

9  جون‬‮  2022

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تین چینی اساتذہ کو تمغہ امتیاز بعد از وفات عطا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کراچی کے ہوانگ گوئی پنگ، تنگ موفانگ اور چھن سائی کو تمغہ امتیاز بعد وفات عطا کیا گیا ہے۔ تینوں اساتذہ 26 اپریل کو کراچی دہشت گرد حملے میں مارے گئے تھے۔

اعزاز پاک چین دوستی مستحکم کرنے اور تعلیم و ثقافت کے شعبوں میں تعلقات بہتر بنانے کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ اعزازات آئین کے آرٹیکل 259 اور اعزازات ایکٹ 1975 کے تحت عطا کئے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved