ملائیشیا نے سزائے موت ختم کر دی، یورپی یونین کا خیر مقدم

11  جون‬‮  2022

یورپین یونین نے ملائیشیا کی جانب سے اپنے ملک میں سزائے موت کو ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یورپین یونین ملائیشیا کی جانب سزائے موت کو ختم کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتی ہے، جو دنیا بھر کے رجحان کے مطابق سزائے موت کے مکمل خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ہم ملائیشیا کی حکومت کی طرف سے اس فیصلے کو تیزی سے قانون میں تبدیل کرنے کے منتظر ہیں۔ یورپین یونین سزائے موت کو مکمل طور پر ختم کرنے کی کوششوں میں ملائیشیا کی حمایت کیلئے تیار ہے۔

یورپین یونین کا کہنا ہے کہ اصولی طور پر یورپین یونین ہر وقت اور ہر حال میں سزائے موت کی سختی سے مخالفت کرتی ہے کیونکہ سزائے موت زندگی کے ناقابل تنسیخ حق کی خلاف ورزی کرتی ہے اور یہ حتمی ظالمانہ اور غیر انسانی سزا ہے جو جرم کی روک تھام کے طور پر کام کرنے میں ناکام رہتی اور انسانی وقار اور سالمیت کے ناقابل قبول انکار کی نمائندگی کرتی ہے۔

اعلامیے میں اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا ہے کہ یورپین یونین ان چند باقی ماندہ ممالک میں بھی سزائے موت کے خاتمے کیلئے کام جاری رکھے گا جو اب بھی اس کا اطلاق کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved