حکومت کا منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ

24  ‬‮نومبر‬‮  2021

شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی نے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔
شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گندم، چینی، دالوں اور چکن سمیت دیگر اشیائے خوردنی کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔شوکت ترین نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی سے ریلیف دلانا ہے اور اشیاکی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنا ہے۔ کنٹرولڈ پرائس چیکنگ سے عوام کو ریلیف دلانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،اور ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔
سیکریٹری خزانہ نے چینی پر بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب اور کے پی میں چینی کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے، چینی کے نئے ذخائر دستیاب ہونے سے چینی کی قیمتیں مزید کم ہوں گی۔سیکریٹری خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ میں کھاد کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن سے بہتری آئی ہے، عالمی منڈی میں جنوری سے سویا بین اور پام آئل کی قیمتوں میں بھی کمی شروع ہوجائے گی۔مشیر خزانہ نے چینی کی قیمتوں میں استحکام پر اطمینان کا اظہار اور گھی اور خوردنی تیل کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا اور حکام کو قیمتیں کنٹرول کی ہدایت کی۔مشیر خزانہ نے فرٹیلائزر کی آسان دستیابی کے لیے اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے اور کہا ہے کہ پام اور سویا بین آئل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو ملنا چاہیے۔
شوکت ترین نےآٹے اور چینی کے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔چینی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے حماد اظہر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved