اسرائیلی حملوں کے بعد شام کے دمشق ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل

11  جون‬‮  2022

اسرائیلی فضائی حملوں میں ایک شہری کے زخمی ہونے اور ائیر پورٹ کا رن وے تباہ ہونے کے بعد شام کے دارالحکومت میں واقع دمشق ائیر پورٹ پر فضائی آپریشن روک دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 10 جون کو اسرائیل کے شام پر فضائی حملوں کے نتیجے میں دمشق کے ائیر پورٹ کے قریب حزب اللہ کے ہتھیاروں کے 3 ڈپو کے ساتھ ساتھ ایران کے حمایت یافتہ دیگر گروپوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ جس کے نتیجے میں شام کی وزارت ٹرانسپورٹ نے تکنیکی خرابی کے باعث دمشق ائیر پورٹ کے ذریعے آنے اور جانے والی پروازوں کو معطل کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

ائیر پورٹ پر کام کرنے والے ایک ملازم نے بتایا ہے کہ فضائی آپریشن کی معطلی اسرائیلی حملوں کے باعث ائیرپورٹ کو ہونے والے نقصان کے باعث کی گئی ہے۔

عرب ایئر لائن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیلی حملے کے دوران ائیر پورٹ کی لینڈنگ سائٹ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 10 جون کو شام کے سرکاری میڈیا نے جنوبی دمشق پر اسرائیلی حملوں کی اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے صبح ہونے سے پہلے میزائلوں کی بوچھاڑ کی گئی، شام کے فضائی دفاع نے زیادہ تر میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا، لیکن جو اپنے ہدف تک پہنچ گئے ان سے ایک شہری زخمی ہوا اور مالی نقصان پہنچا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved