شام کے شہر درعا میں ایک ٹرک بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 5 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد گندم کے کھیت میں کام کرنے والے مزدور تھے۔
یاد رہےکہ رواں برس شام میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں کی وجہ سے 124 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔