برطانیہ نوجوانوں کے حوالے سے تعلیم اور دیگر شعبوں میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا، کرسچن ٹرنر

13  جون‬‮  2022

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کا تیسرا سب سے بڑا عالمی تجارتی شراکت دار ہے۔

کرسچن ٹرنر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت 2025 تک دوگنی ہو جائے گی اور اس سلسلے میں دونوں حکومتوں کے درمیان اتفاق رائے ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں برطانوی سفارتخانہ ہمیشہ ویزوں اور دیگر امیگریشن مسائل میں سہولت فراہم کرتا رہا ہے اور گزشتہ سال برطانیہ نے پاکستانیوں کو ریکارڈ تعداد میں ویزے جاری کئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اختتام پر پاکستان کی برآمدات 2.1 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیاں سفارتی اور اقتصادی تعلقات 74 سال پر محیط ہیں جو ہر گزرتے سال کے ساتھ مزید مضبوط اور نتیجہ خیز ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کا اہم اقتصادی اور تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پرانے تعلقات ہیں۔ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان خوشگوار تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں جو دن بدن مضبوط ہورہے ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ نوجوانوں کے حوالے سے تعلیم اور دیگر شعبوں میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا، تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوان پاکستان کی معاشی ترقی اور پاک برطانیہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اپنا متحرک کردار ادا کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved