معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے چین کا پاکستان کو بڑے معاشی پیکیج دینے کا اعلان

13  جون‬‮  2022

پاکستان کو اس کے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے چین نے دو ارب ڈالرز کا قرضہ دینے کی تصدیق کی ہے جو کم شرح پر دیا جائے گا اور یہ شرح اس شرح سے بھی کم ہوگی جس پر چین نے اپنے دیگر قریبی دوست ممالک کو قرضہ جات دیے ہیں۔

دفتر خارجہ میں چین میں پاکستانی سفیر کے توسط سے موصول ہونے والی سفارتی رابطہ کاری میں پاکستانی حکومت کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چائنیز حکومت پاکستان کے ساتھ اپنے معاشی اور اسٹریٹجک تعلقات کو وسیع اور مضبوط کرنا چاہتی ہے۔

کم شرح پر دو ارب ڈالرز کے قرضے کی پیشکش کرتے ہوئے چین نے تازہ ترین رابطے میں پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ مشکل وقت میں پہلے سے زیادہ عزم اور  سرگرمی کے ساتھ پاکستان کا ساتھ دے گا۔جس وقت حکومت پاکستان آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کو پورا کرنے کیلئے کام کر رہی ہے، ذرائع کو توقع ہے کہ جیسے ہی آئی ایم ایف کی ڈیل مکمل ہو جائے گی تو پاکستان کے چین جیسے دوست اپنی توقعات سے زیادہ مدد کریں گے۔

سینئر سطح پر مذاکرات سے واقف ایک ذریعے نے بتایا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھی پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں تاہم زیادہ تر معاملات آئی ایم ایف کی ڈیل سے جڑے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved