سعودی عرب نے پاکستانی طلبہ کیلئے 25 جامعات میں اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان (ایچ ای سی) کے مطابق وہ پاکستانی طلبہ جو سعودی عرب کی جامعات میں پڑھنے کے خواہش مند ہیں وہ اپنی پسند کی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔
یہ وظائف پولیٹیکل سائنس، قانون، ایجوکیشن، ایڈمنسٹریشن، معاشیات، انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، زراعت، عربی/اسلامک اسٹڈیز اور میڈیا سائنس میں دئیے جائیں گے۔
درخواست جمع کرانے کیلئے ضروری ہے کہ آپ کا تعلق پاکستان یا آزاد کشمیر سے ہو، یہ وظائف 75 فیصد پاکستان سے آنے والے طالب علموں کو دئیے جائیں گے جب کہ 25 فیصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلبہ اس سے مستفید ہوسکیں گے۔