مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزنے مزید3کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کشمیری نوجوانوں کوسرینگرمیں جعلی مقابلے میں شہید کیا۔قابض بھارتی فوجیوں نے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔سرچ آپریشن کے نام پربھارتی فوجی گھروں میں گھس کرکشمیریوں کوہراساں کررہے ہیں۔سرینگراوردیگرعلاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔
کشمیری نوجوانوں کے بھارتی فورسزکے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں قتل کیخلاف مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے۔
دکانیں،کاروباری مراکزاورٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ ہڑتال کی اپیل آل پارٹیزحریت کانفرنس کے اسیرچئیرمین مسرت عالم بٹ نے کی ہے۔ مسرت عالم دلی کی تہاڑجیل میں قید ہیں۔
بھارتی فورسزنے کشمیریوں کواحتجاجی ریلیاں نکالنے سے روکنے کے لئے سڑکوں پررکاوٹیں کھڑی کردیں۔