مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس بند، پی ایس او اور شیل نےکھلے پمپس کی فہرست جاری کردی

25  ‬‮نومبر‬‮  2021

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس بند ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مارجن بڑھانے کے مطالبے پر ملک بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے جس کے باعث کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں پمپس بند ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ایسے میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور شیل نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں کچھ ایسے پمپس کی فہرست جاری کی ہے جہاں پیٹرول دستیاب ہے۔

دوسری طرف شیل کی جانب سے بھی مختلف شہروں کی لسٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق بہاولپور، فیصل آباد، گھوٹکی، اسلام آباد، جہلم، کراچی، لاہور، ملتان، مظفر گڑھ، پشاور اور راولپنڈی کے بعض مقامات پر پمپس کھلے ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved