قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید، کشمیریوں کا احتجاج، پاکستان کے حق میں نعرے

25  ‬‮نومبر‬‮  2021

مقبوضہ کشمیر میں درندہ صفت بھارتی فوج نے بربریت کی نئی مثال قائم کردی، وادی میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا،3روز میں شہید کشمیریوں کی تعداد 18ہوگئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر علاقے رام باغ میں بھارتی فورسز نے جعلی مقابلے کی آڑ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔شہید کشمیریوں کے لواحقین کی جانب سے بھارتی فورسز کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور بھارت سے آزادی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کل بروز جمعہ مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی بھارتی فورسز نے 4 کشمیری ڈاکٹرز کو شہید کر دیا تھا اور چاروں کی لاشیں تحویل میں لیکر خود ان کی کسی نامعلوم مقام پر تدفین کر دی تھی۔کشمیر میڈیا سیل کے مطابق بھارتی فورسز نے اکتوبرمیں اکیس کشمیری نوجوانوں کوشہید کیا اور آٹھ سو زائد گھر تباہ کئے جبکہ بدترین تشدد سے دوسو سے زائد کشمیری زخمی ہوئے اور ایک سوچھیالیس کشمیریوں کو بغیر کسی جرم گرفتار کیا گیا۔عالمی اداروں کی جانب سے دباؤ کے باوجود مودی اپنے ناپاک عزائم سے باز نہیں آیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved