چیئرمین سینیٹ نے اسپیکر بھارتی لوک سبھا کی دعوت مسترد کردی، بھارت جانے سے انکار

25  ‬‮نومبر‬‮  2021

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسپیکر بھارتی لوک سبھا کی جانب سے دورہ بھارت کی دعوت کو مسترد کردیا، ھارت جانے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

اسپیکر بھارتی لوک سبھا نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی جس کو چیئرمین سینیٹ نے مسترد کردیا، اسپیکر لوک سبھا کی جانب سے صادق سنجرانی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے تھا کہ صد سالہ تقریب میں آپ کی شرکت ہمارے لیے اعزاز ہوگا۔

صادق سنجرانی کی جانب سے بھارتی دورے کے لیے دی گئی دعوت کے جواب میں کہا گیا ہے کہ  5 اگست کے غیرقانونی اقدام کی واپسی تک کسی بھارتی تقریب میں نہیں جاؤں گا، کشمیریوں کی خصوصی حیثیت والی آئینی شقیں 370 اور 35 اے ختم کر کے ظلم ڈھایا گیا ہے۔واضح رہے کہ لوک سبھا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صدسالہ تقریب کا انعقاد 4 دسمبر کو ہوگا، اس تقریب سے بھارتی صدر اور وزیراعظم نے خطاب کریں گے۔اور تقریبات کے اختتامی سیشن سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 5 دسمبر کو خطاب کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved