وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ڈیر غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی سمیں فروخت کرنے پر 9 افراد گرفتار کرلیا اور سات فرنچائز کو سیل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ڈیر غازی خان میں کارروائی کر کے سمیں ایکٹو کرنے والے گروہ کے ایک اور کارندے کو گرفتار کر لیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم نے بتایا کہ اس گروہ کے 3 کارندے اکتوبر میں کوئٹہ سے پکڑے گئے تھے، ڈی جی خان سے گرفتار ہونے والا ملزم سلیکون انگھوٹے کے نشان سے سِم کھولتا تھا۔
دوسری طرفایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم عمران ریاض نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سائبر کرائم سرکل نے جعلی سموں کے خلاف شہریوں کی شکایات پر کارروائیاں کی ہیں۔عمران ریاض کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 9 افراد گرفتار کرلیے گئے جبکہ 7 فرنچائز سیل کردی گئی ہیں۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان سلیکون تھمب کے ذریعے سم ایکٹو کرتے تھے، اس گروہ میں اوکاڑہ اور لاہور کے افراد بھی ملوث ہیں، یہ غیر قانونی سمیں بھتہ خوری، قتل اور اغوا میں استعمال ہوتی ہیں۔
ایف آئی اے کی بڑی کاروائی، جعلی سمیں فروخت کرنے والےگروہ کو گرفتار کر لیا
25
نومبر 2021