پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ

25  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل کا ڈیزائن، ٹیکنیکل امور کا کامیاب مشاہدہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے مخصوص ڈیزائن اور تکنیکی پہلوؤں کا از سر نو جائزہ لینا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔

چیرمین نیسکام ڈاکٹررضاثمر،کمانڈرآرمی اسٹریٹیجک فورسزکمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمدعلی نے بھی مشاہدہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں،انجینئرز کو مبارک باد دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایس پی ڈی نے سائنسدانوں، انجینئرز کی مہارت اور عزم کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم، مسلح افواج کے سربراہان کی سائنسدانوں اور انجینئرز کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved