مریم نواز کا میڈیا اشتہارات روکنے کا اعتراف، حکومت نے تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی

25  ‬‮نومبر‬‮  2021

حکومت نے مریم نواز کے ماضی میں مختلف چینلز کے سرکاری اشتہارات روکنے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات نےمریم نواز کے میڈیا کے سرکاری اشتہارات روکنے کے اعترافی بیان کے بعد اس  پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے، تحقیقاتی کمیٹی ن لیگ کے دور حکومت میں میڈیا کو جاری کئے جانے والے اشتہارات میں بے ضابطگیوں اور میڈیا سیل کے ذریعے من پسند صحافیوں اور مختلف میڈیا گروپس کو نوازنے سے متعلق اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ انہوں نے اے آر وائی نیوز، سماء نیوزاور 92 نیوز سمیت دیگر چینلز کے اشتہارات روکنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

بعدازاں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ  مجموعی طور پر 10 ارب سے زائد کے اشتہارات میں خردبرد کی گئی، مریم نواز کا میڈیا اشتہارات روکنے کا اعتراف ایک غیر قانونی فعل کا اعتراف ہے، ایک نجی شخص کی طرف سے سرکاری فنڈز کو سنبھالنا یہ ایف آئی اے کے اندر بھی جرم بنتا ہے، پھر اس کے بعد وہ آرٹیکل 62، 63 کے تحت نااہل بھی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس بیان کے بعد معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved