سعودی حکومت کا پاکستان سمیت متعدد ممالک کیلئے ویزا آن ارائیول سروس کا آغاز

19  جون‬‮  2022

سعودی حکومت نے پاکستان، امریکہ اور برطانیہ سمیت بی کیٹیگری کے تمام ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا آن ارائیول سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے امریکہ، برطانیہ، شنجیئن ممالک سمیت کیٹیگری بی میں شامل تمام کے شہریوں کیلئے ویزا آن ارائیول سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

کیٹیگری بی میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور ملائیشیاء سمیت دیگر ممالک شامل ہیں.

ویزا آن ارائیول سروس سے ان تمام ممالک کے شہریوں سمیت ان ممالک کا سیاحتی یا کمرشل ویزہ رکھنے والے افراد بھی استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

ان ممالک کا ویزہ رکھنے والے افراد کیلئے ان کے پاسپورٹ پر انٹری کی مہر ہونا لازمی ہو گا.

ان شرائط پر پورا اترنے والے افراد آن ارائیول کی سہولت استعمال کرتے ہوئے کسی بھی سعودی سرحد پر ویزا حاصل کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت رواں ماہ دنیا بھر کے عمرہ زائرین کیلئے ای ویزہ سروس سمیت روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی پاکستان کے تمام بڑے ائیر پورٹس تک وسعت کا اعلان بھی کر چکی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved