عازمین حج کی سہولت کیلئے قربانی کے 50 ہزار بکرے جدہ پہنچ گئے

19  جون‬‮  2022

سعودی عرب میں عازمین حج کی سہولت کیلئے قربانی کے 50 ہزار بکرے جدہ بندرگاہ پہنچا دیے گئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق قربانی کے لیے مختص بکروں کی کھیپ افریقا سے جدہ پہنچی ہے۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ قربانی پروجیکٹ نے اس سال قربانی کی قیمت 809 ریال( تقریباً 45 ہزار روپے سے زائد) مقرر کی ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ دنوں سعودی عرب نے اس سال منیٰ میں عازمین حج کیلئے مسجدالخِیف کھولنے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق کورونا وبا اور محدود حج کے باعث مسجدالخِیف دو سال سےنہیں کھولی گئی تھی۔

وزارت اسلامی امورکمیٹی کے مطابق رواں سال 8، 10، 11، 12 اور13 ذی الحج کو حجاج مسجد الخِیف میں نماز ادا کر سکیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved