پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک گیر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

25  ‬‮نومبر‬‮  2021

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال ختم کر دی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تین اچھی خبریں ہیں۔

  • پٹرولیم ڈیلرز ایسوسیشن ایشن نے ہڑتال ختم کر دی
  • سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کر دیا
  • سعودی عرب سے تین ارب ڈالر کی ٹرانسفر میں تمام قانونی معاملات طے ہوگئے اور یہ ڈالر اس ہفتے پاکستان کو مل جائینگے

یاد رہے کہ پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے اپنے منافع کے مارجن میں غیر معمولی اضافے کے مطالبات کئے تھے، جو حکومت کی جانب سے منظور نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے 25 نومبر 2021ء کو ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے باعث آج ملک بھر میں عوام میں پٹرول کے حصول میں خاصی دقت کا سامنا رہا۔

آج پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان لاہور میں ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved