سعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کو ڈائریکٹ انٹری دینے کا فیصلہ

25  ‬‮نومبر‬‮  2021

سعودی حکومت نے پاکستان سمیت 6 ممالک کے شہریوں کو سعودی عرب میں براہ راست داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان، انڈونیشیااور مصر سمیت 6 ممالک کے شہریوں  کے سعودی عرب میں داخلے کیلئے 14 روز قرنطینہ میں گزارنے کی شرط ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق یکم دسمبر 2021ء سے ہو گا، جس کے مطابق پاکستانی شہریوں  کو سعودی عرب میں داخلے کے بعدصرف 5 دن ادارتی قرنطینہ کرنا ہو گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی حکومت نے پاکستان سے براہ راست فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست پروازوں پر عائد پابندی ختم کر دی، جس پر خادم حرمین شریفین کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد پاکستانی زائرین کیلئے عمرہ بحالی کی راہ بھی ہموار ہو گئی ہے۔

 

 

مزید کہا کہ عمرہ زائرین کیلئے 5 دن ادارتی قرنطینہ کی پابندی ختم کرانے کی کوشش کریں گے، سعودی وزارت حج اور سعودی سفیر نواف سعید المالکی کا بطور خاص شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved