پاکستان نے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

20  جون‬‮  2022

پاکستان نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار20 بھارتی ماہی گیروں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 20 بھارتی قیدیوں کو رہاکردیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ہندوستان کے سزاپوری کرنے والے ماہی گیروں کو رہائی دے دی،پاکستان سے تمام رہا کئے گئے بھارتی ماہی گیروں کو براستہ واہگہ بارڈر واپس بھیجا گیا۔

 ترجمان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قیدیوں کو رہا کیا،توقع ہے بھارتی حکومت بھی اسی جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ کرے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved