شہباز شریف نے سعودی سرمایہ کاروں کو بڑی پیشکش کردی

20  جون‬‮  2022

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے خطاب کیا ہے۔ جس میں انہوں نے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی افرادی قوت سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت انہیں تمام سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی بھائیوں کا دوسرا گھر ہے۔

 اس لیے ان کا دورہ سعودی عرب بہت مفید رہا تھا اور سعودی ولی عہد نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔ سعودی عرب نے ہمیشہ ہر شعبے میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

 سعودی عرب کی جانب سے مؤخر ادائیگی پر تیل دیکر پاکستان کی مدد کی اب وقت آگیا ہے کہ سعودی عرب بھی پاکستان کی افرادی قوت سے فائدہ اٹھائے۔ اس کے لیے حکومت پاکستان سرمایہ کاروں کی ہرممکن مد کرے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved