وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کو ملک بھر میں جاری مختلف ڈیموں کی تعمیر کا کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے 25 نومبر 2021ء کووزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین واپڈا نے وزیر اعظم کو ڈیکیڈ آف ڈیمز کے تحت جاری ڈیمز کی تعمیر پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ڈیمز کی تعمیر پر کام کی رفتار کو سراہتے ہوئے منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کی ملاقات
ملاقات میں چیئرمین واپڈا نے وزیرِ اعظم کو ڈیکیڈ آف ڈیمز کے تحت جاری ڈیمز کی تعمیر پر پیش رفت پر آگاہ کیا. pic.twitter.com/W3GhN7zOGE
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) November 25, 2021