بھارت، بنگلہ دیش اور چین میں سیلاب سے تباہی، 60 افراد ہلاک، لاکھوں افراد بے گھر

20  جون‬‮  2022

بھارت، بنگلہ دیش اور چین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، 60 افراد ہلاک، لاکھوں افراد بے گھر جبکہ درجنوں سیلاب برد ہوچکے ہیں۔

بھارت اور بنگلہ دیش میں پری مون سون بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، جس سے لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے، ہر طرف پانی ہی پانی ہے۔ سینکڑون افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ درجنوں گاؤں اُجاڑ کر رکھ دیئے ہیں۔ لوگوں کو بڑی تیزی سے ریسکیو کیا جارہا ہے۔

بھارتی ریاست آسام اور بہار میں بارشوں سے شدید سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، بارشوں اور سیلاب سے 4 ہزار دیہات متاثر ہوئے ہیں اور تقریباً 3 لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے۔ 1 لاکھ 50 ہزار لوگ 514 ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

شمال مشرقی بنگلہ دیش میں بڑے پیمانے پر سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ راستے بند ہونے سے 60 لاکھ افراد پھنس گئے۔ بنگلہ دیش کے آٹھ اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے کئی ہلاکتیں جبکہ لینڈ سلائیڈنگ میں چار افراد ہلاک ہوئے۔ بنگلہ دیش کے شمال مشرق میں سیلابوں میں پھنسے ہوئے لاکھوں افراد کی مدد کے لیے فوج تعینات کر دی گئی ہے۔ بنگلہ دیش میں 2004 کے بعد ممکنہ طور پر اب تک کا بدترین سیلاب قرار دیا جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved