اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اور وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، معاہدے کے مطابق آئندہ وزیر اعظم یائر لیپیڈ ہونگے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یائر لیپڈ کے بطور وزیراعظم انتخاب کیلئے ووٹنگ آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کے ہونے والے اجلاس میں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ یائر لیپیڈ اور نیفتالی کی مشترکہ حکومت کا قیام 2021ء میں سابق وزیراعظم نیتن یاہو کے طویل ترین دورے اقتدار کے خاتمہ کے بعد عمل میں آیا تھا، مشترکہ طور پر قائم ہو نے والی اس حکومت کے معاہدےکے مطابق نفتالی اور بینیٹ باری باری وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے۔
برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کیلئے انتخابات رواں برس اکتوبر میں ہونے کا امکان ہے، جس کیلئے 25 اکتوبر کی تاریخ تجویز کی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مشترکہ طور پر دائیں بازو کی جماعتوں کا قائم ہونے والا حکومتی اتحاد ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار ہے، جسکی بنیادی وجہ اسرائیل فسلطین تنازعے سمیت دیگر اہم پالیسیوں میں بنیادی اختلاف رائے ہے۔