طالبان کا بھنگ مرکز قائم کرنے کیلئے آسٹریلیاء کے ساتھ معاہدہ

25  ‬‮نومبر‬‮  2021

طالبان حکومت نے بھنگ مرکز قائم کرنے کیلئے آسٹریلیاء کی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جس کیلئے آسٹریلوی کمپنی 45 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق طالبان اور آسٹریلوی کمپنی کے معاہدے کے تحت جنگ زدہ علاقوں میں بھنگ کے پراسیسنگ مراکز قائم کئے جائیں گے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سعید خوستی نے کہا ہے کہ بھنگ سے طبی کریم تیار کرنے والی آسٹریلوی کمپنی افغانستان  میں ہزاروں ایکڑ پر کاشت بھنگ کی فصلوں تک رسائی دی جائے گی، اور معاہدے کے تحت منصوبے پرآئندہ چند روز میں عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے نائب وزیرمنشیات نے دو رروز قبل کمپنی کے نمائندوں  سے ملاقات کی تھی، جس میں کمپنی نے بھنگ مرکز کےمنصوبے کیلئے 45 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا۔

یاد رہے کہ افغانستان پر کنٹرول کے بعد طالبان نے ملک بھرمیں بھنگ کی پیداوار کے خلاف کارروائی کے عزم کا اظہار کیا تھا، اور اس حوالے سے کچھ گرفتاریاں بھی کی گئی تھیں۔ کیونکہ بھنگ اورپوست کی فصلیں ماضی میں طالبان کی غیرملکی افواج کے خلاف جنگ کے دوران آمدن کا اہم ذریعہ سمجھی جاتی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved