دورہ یورپ کے دوران یوکرین جانے کا امکان نہیں ہے، جوبائیڈن

21  جون‬‮  2022

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ دورہ یورپ کے دوران یوکرین جانے کا امکان نہیں ہے۔

امریکی صدر نے صحافیوں کو بتایا کہ امکان ہے یوکرین جلد یورپی یونین میں شامل ہو جائے گا۔ ٹرمپ دور کے عائد کئے گئے پٹرول و گیس پر وفاقی ٹیکس معطل کرنے کا مقصد فراط زر پر قابو پانا ہے۔

بائیڈن نے مزید کہا کہ وہ چینی مصنوعات پر عائد امریکی محصولات کو کم کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں اور جلد ہی چینی صدر شی جن پنگ سے بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ چین پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے وراثت میں ملنے والے کچھ محصولات کا کوئی تزویراتی مقصد نہیں۔ مہنگائی میں کمی کے لئے ٹیکسوں میں کمی سمیت مختلف آپشنز زیر غور ہیں ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved