بلوچ عوام کی حمایت سے صوبے میں استحکام آیا، آرمی چیف

25  ‬‮نومبر‬‮  2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی حمایت سے صوبے میں استحکام آیا، اور ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت ممکن ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 8ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کےشرکاء سے ملاقات کی۔ یہ ورکشاپ یکم سے 27 نومبر تک کوئٹہ میں جاری رہے گی،  جس میں  مختلف شعبوں اور طبقات سے وابستہ لوگوں کریں گے۔

شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کو شکست دینے میں قوم کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے،محنت سے حاصل ہونے والے امن کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کےعوام کی حمایت سےصوبےمیں استحکام آیا اور سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر پیشرفت ممکن ہوئی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا  کہ پاکستان کا امن خراب کرنے والی دشمن قوتوں کے مذموم عزائم ناکام ہوں گے، عوام دشمنوں کے عزائم  کو ہم آہنگی، جامع حکمت عملی سے ناکام بنا رہے ہیں۔

مزید کہا کہ ملک کودرپیش اندرونی وبیرونی چیلنجز جامع قومی ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں، ویسٹرن زون کے موثر انتظام سے پاکستان افغان بحران سے محفوظ رہا۔ ہم اپنی سرحداورداخلی سلامتی کویقینی بناتے رہیں گے، کیونکہ سرحد اور داخلی سلامتی قومی ترقی کیلئے بہت ضروری ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved