بجلی کی فراہمی، ایران کا پاکستان کیساتھ معاہدہ

22  جون‬‮  2022

پاکستان اور ایران نے ایران سے بلوچستان کے ضلع گوادر کو 100 میگاواٹ اضافی بجلی کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔

 وزارت توانائی کے اعلامیے کے مطابق معاہدے پر دستخط وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کے دورہ ایران میں کئے گئے ۔معاہدے پر این ٹی ڈی سی اور ایرانی کمپنی توانیر نے دستخط کے نمائندگان نے دستخط کئے۔

 وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ منصوبے کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے گا ، ایران سے اضافی بجلی کی فراہمی سے بلوچستان کے عوام کو فوری ریلیف ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان  پہلے ہی بلوچستان کے ساحلی علاقوں کیلئے تقریباً سو میگاواٹ بجلی درآمد کررہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved