پاکستان کی جانب سے افغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ

23  جون‬‮  2022

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔

آٹھ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کی اس کھیپ میں رہائشی خیمے ، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات شامل ہیں۔

افغانستان میں بدھ کو آنے والے 6.1 ریکٹر اسکیل کے زلزلے سے متاثرہ افغان گھرانوں کو پاکستان کی جانب سے غم کی اس مشکل گھڑی میں ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں آئے زلزلے کے باعث ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved