اسرائیل میں 1200 سال سے زائد قدیم مسجد کے آثار دریافت

23  جون‬‮  2022

اسرائیل میں 1200 سال سے زیادہ قدیم مسجد کے آثار دریافت ہوئے ہیں۔

محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق مسجد کی باقیات جنوبی شہر راحت کے علاقے بدوں میں نئی آبادی کی تعمیرات کے دوران دریافت ہوئی ہیں۔

مکمل کھدائی کے بعد معلوم ہوا کہ یہ ایک مسجد ہے جس میں منبر کا علاقہ واضح طور پر قبلہ رخ ہے اور اسرائیلی محکمہ آثار کے مطابق یہ مسجد 1200 سال قبل تعمیر کی گئی تھی۔ اس کے بعد مسلمانوں کی بڑی تعداد نے یہاں آکر نماز بھی ادا کی ہے۔

اس موقع پر کھدائی کے نگراں جون سلگماں اور شاہر زور نے بتایا کہ یہ پوری دنیا میں ایک نایاب ترین دریافت ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس مسجد کو مقامی افراد نے ہی تعمیر کیا ہے جو کھیتی باڑی کیا کرتے تھے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ مسجد پر کوئی چھت نہیں بنائی گئی تھی اور منبر جنوب کی سمت یعنی قبلہ رخ ہے۔

 مسجد کے قریب ایک پرتعیش سرکاری عمارت کے آثار بھی ملے ہیں جس میں شیشے کے نوادرات بھی موجود ہیں۔

یہ خطہ مسلمانوں نے ساتویں صدی کے ابتدائی نصف میں فتح کیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے اس علاقے میں مسجد کی تعمیر سے علم ہوتا ہے کہ کس طرح یہاں عیسائیت کے بعد اسلام پھیلا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved