ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ قوم جان چکی ہے کہ بھتیجی اور چچا میں غیر اعلانیہ جنگ چل رہی ہے، مریم نواز اور شہباز شریف اپنی اپنی ڈفلی بجا رہے ہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہاکہ قوم جان چکی ہے کہ بھتیجی اور چچا میں غیر اعلانیہ جنگ چل رہی ہے، کرپٹ مافیا کے سرغنہ شہبازشریف نے ش لیگ کو شرمناک حد تک رسوا کیاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چچا پاؤں پکڑتا ہے اوربھتیجی اداروں پر انگلیاں اٹھاتی ہے، مریم نواز آج تک لندن فلیٹس کی منی ٹریل نہیں دے سکی، اپنی بے گناہی کے ثبوت دینے کی بجائے اداروں پر حملہ آور ہوناان کے سیاہ ماضی کاحصہ ہے۔
حسان خاور کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنے ہی کھودے ہوئے گھڑے میں گر چکی ہیں، ن لیگ کی تبا ہی میں مریم نواز کا پورا ہاتھ ہے، آر پارکے دعوے کرنے والی مریم نواز کی اپنی سیاست آر پار ہوچکی ہے۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہاکہ ن لیگ اورش لیگ کے پاس اب بیچنے کیلئے کوئی منجن باقی نہیں ، اس ٹولے کی حالت قابل رحم ہے، اب بھی انہیں رسوائی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ 2023 اور اس کے بعد بھی یہ کرپٹ عناصر روتے رہیں گے۔