ایرانی پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس یونٹ چیف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

23  جون‬‮  2022

ایرانی پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ حسین طیب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ 

تہران سے ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حسین طیب کو پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب انٹیلی جنس یونٹ کے نئے سربراہ محمد کاظمی ہوں گے۔ محمد کاظمی اس سے قبل پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس پروٹیکشن یونٹ کے سربراہ تھے۔ایرانی میڈیا کی جانب سے حسین طیب کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ نہیں بتائی گی۔

اس حوالے سے خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی میڈیا نےحسین طیب پر ترکی میں اسرائیلی سیاحوں پر ممکنہ ایرانی حملے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved