شوہر اپنی بیوی کو ڈسنے والے سانپ کو ہسپتال لے گیا

25  جون‬‮  2022

بھارت میں ایک شخص اپنے بیوی کو ڈسنے والے سانپ کو بوتل میں ڈال کر اہلیہ کے ساتھ ہسپتال لے گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون گھر میں کام کر رہی تھی کہ اچانک ایک خطرناک سانپ نے خاتون کو ڈس لیا جس کے بعد خاتون کے شوہر نے سانپ بوتل میں بند کیا اور اہلیہ کے ساتھ اس سانپ کو بھی ہسپتال لے گیا۔

جب شوہر رامیندر یادو سے ڈاکٹروں نے پوچھا کہ وہ سانپ کو اپنے ساتھ کیوں لایا تو اس شخص نے کہا کہ آپ مجھ سےضرور  پوچھتے کہ میری بیوی کو کس قسم کے سانپ نے کاٹا ہے تو اس لئے میں اپنے ساتھ سانپ ہی لے آیا ہوں تاکہ آپ خود اسے  دیکھ سکیں۔

یادو نے بعد میں میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ جب اس کی بیوی ہسپتال سے ڈسچارج ہوجائے گی تو وہ سانپ کو جنگل میں چھوڑ دیں گے۔یادو نے کہا کہ اس نے سانپ کو زندہ رکھنے کیلئے پلاسٹک کی بوتل میں سوراخ کر رکھے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved