منی لانڈرنگ کیس میں بڑی گرفتاری

25  جون‬‮  2022

تیونس پولیس نے سابق وزیراعظم حمادی الجبالی کو سوسہ شہر سے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس میں 2011ء سے 2013ء تک ملک کے وزیراعظم رہنے والے حمادی الجبالی کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی  سوسہ شہر سےگرفتاری منی لانڈرنگ کیس میں عمل میں لائی گئی ہے۔ حمادی الجبالی کے خاندان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے فونز تحویل میں لئے جانے کی تصدیق کی ہے۔

 اہل خانہ نے شکوہ کیا کہ سابق وزیراعظم کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے اور ہم سے بات بھی نہیں کروائی جا رہی ہے اور نہ قانونی مشیروں کو ان تک رسائی دی گئی۔

یاد  رہے کہ تیونس کی پارلیمنٹ کے 217 میں 124 ارکان نے اسمبلی کی معطلی کے باوجود آن لائن اجلاس کیا تھا جسے بغاوت قرار دیتے ہوئے صدر قیس سعید نے 31 مارچ کو پارلیمنٹ تحلیل کردی تھی، اور سارے اختیارات اپنے پاس رکھ لئے تھے۔ سابق وزیراعظم حمادی الجبالی کی گرفتاری کو بھی اپوزیشن نے صدر قیس سعید کی آمرانہ ذہنیت کی غماز قرار دیا۔

 واضح رہے کہ حمادی الجبالی اسلامی تنظیم کے بانی رکن میں سے ہیں اور 2011ء سے 2013ء  تک تیونس کے وزیراعظم رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved