ایران کے جنوبی ضلع ہرمزگان میں 5.6 شدت کا زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ایران کے ضلع ہرمزگان کی تحصیل بندر چارق میں صبح 8 بجکر 7 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
شدید زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتیں لرز گئیں، اور لوگ خوف کے عالم میں باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما ادارے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے، اور زلزلے کا مرکز زیر زمین 22 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔
زلزلے کے بعد ابتدائی طور پر تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔