پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

26  ‬‮نومبر‬‮  2021

حکومت پنجاب نے متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چٹھہ محمد اسد علی کو او ایس ڈی بنا کر ان کی جگہ نوید احمد کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چٹھہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو فیاض علی کو او ایس ڈی بنا کر ان کی جگہ عامر محمود کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹ اددو تعینات کر دیا گیا ہے۔ تعیناتی کے منتظر شاہد ندیم کو سب رجسٹرار فیصل آباد صدر جبکہ سارہ لونی کو اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ تعینات کر دیا گیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کی خدمات چیف منسٹر آفس لاہور کے سپرد جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ محمد مرتضیٰ کو اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ محمد زبیر کو او ایس ڈی بنا کر ان کی جگہ احمد سعید منج کو اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار زونیرہ آفتاب گجر کو او ایس ڈی بنا کر اسٹنٹ کمشنر حافظ آباد محمد محسن عالم کو اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار تعینات کر دیا گیا ہے۔

تعیناتی کے منتظر محمد کامران افضل کو اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) ملتان تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بورے والا محمد یوسف چھینہ کو بھی او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved