سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کے عمرہ کرنے پرعارضی پابندی

25  جون‬‮  2022

حج کی وجہ سےسعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کے عمرہ کرنے پرعارضی پابندی عائد کردی گئی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ پر پابندی کا نفاذ 24 جون سے ہوگا۔

سعودی حکام کے مطابق 24 جون سے 19 جولائی تک صرف ان لوگوں کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی جو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہوں گے۔

سعودی حکام کے مطابق 19 جولائی تک اعتمرنا ایپ پر عمرہ کی رجسٹریشن نہیں ہوسکے گی، اس کے بعد ایپ پر رجسٹریشن بحال کردی جائے گی۔

خیال رہے کہ 21 جون تک کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں حج کی ادائیگی کیلئے ایک لاکھ 72 ہزار 562 افراد پہنچ چکے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved