اے آر وائی نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال کا چیف جسٹس پاکستان سے نسلہ ٹاور گرانے کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ

26  ‬‮نومبر‬‮  2021

سربراہ اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ نسلہ ٹاور گرانے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

 اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نسلہ ٹاور کے متاثرین کی حمایت میں ان کے احتجاج میں پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب نسلہ ٹاور بن رہا تھا، تب اس وقت ایس بی سی اے نے نوٹس کیوں نہیں لیا، نسلہ ٹاور میں رہنے والے غریب لوگ کہاں جائیں گے؟

انہوں نے کہا کہ حکومتی رہنماؤں کے گھروں کو ریگولائز کررہے ہیں ہمارا کیا قصور ہے، اداروں کی اجازت کے بعد ہی گھر خریدا گیا، عدلیہ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں خدارا غلط فیصلہ نہ کریں۔

سلمان اقبال نے کہا کہ جو لوگ اپنی تمام جمع پونجی لگا چکے ہیں وہ کہاں جائیں گے، سندھ حکومت کو پہلے خیال کیوں نہ آیا جب زمین کی منظوری دی گئی، صرف عدلیہ ہی رہ گئی ہے جو بزنس کمیونٹی کو سپورٹ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نسلہ ٹاور بنانے کی باقاعدہ منظوری دی گئی اب کیوں گرایا جارہا ہے، سندھ حکومت، عدلیہ اور پاک فوج سے درخواست کروں گا کہ نسلہ ٹاور گرانے کا فیصلہ نہ کریں

بعد ازاں اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عدلیہ سے اپیل کی کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں، کیونکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے مقامی اور اوورسیز پاکستانی آپ کی جانب دیکھ رہے ہیں، یہ مسئلہ صرف نسلہ ٹاور کا نہیں بلکہ پورے کراچی کا ہے۔

واضح رہے کہ آج نسلہ ٹاور کے قریب بیٹھے پر امن احتجاجی مظاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی تھی جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوگئے تھے

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved