آرمی چیف کی سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

26  جون‬‮  2022

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے  ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملاقات میں پاک سعودی عسکری تعلقات کا جائزہ لیا گیا، مستقبل میں پاک سعودی عسکری تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی نائب وزیر دفاع نے پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی، شہزادہ خالد بن سلمان نے آرمی چیف کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

ہم نیوز نے سعودی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملاقات میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی سعودی عرب کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کے کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے آرمی چیف کو ایوارڈ ملنے پر مبارک باد بھی دی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved