سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظرآیا یا نہیں؟ عید کب ہو گی؟

29  جون‬‮  2022

سعودی عرب میں ذوالحجہ سن 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا۔

سعودی عرب کے چیف ماہر فلکیات عبداللہ خدیری نے اجلاس کی سربراہی کی جس کے بعد ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کا اعلان کیا گیا۔

سعودی گزٹ کے مطابق چاند نظر آنے کے بعد یکم ذوالحجہ 30 جون بروز جمعرات جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 8 جولائی کو ادا کیا جائے گا جس کے بعد 9 جولائی کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔

خیال رہے کہ آج پاکستان میں بھی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا لیکن چاند نظر نہیں آیا۔ پاکستان میں عید الاضحیٰ 10 جولائی کو ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved