بھارت میں قتل معاملہ، ترجمان دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

29  جون‬‮  2022

عاصم افتخار نے کہا کہ ادے پور قتل کیس پر بھارتی میڈیا رپورٹیں دیکھی ہیں جن میں بھارتی مبینہ ملزمان کو پاکستانی تنظیم سے شرپسندانہ طور پرجوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم کھلے الفاظ میں ایسے کسی بھی اشارے کو مسترد کرتے ہیں، یہ بی جے پی،آرایس ایس ‘ہندوتوا’ بھارتی حکومت کی پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی بدنیتی پر مبنی اس کوششوں کے ذریعے بھارتی و بیرون ممالک کے عوام کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت کی مشرقی ریاست راجستھان کے شہر اُدے پور میں متنازع سوشل میڈیا پوسٹ پر مبینہ ملزمان کے ہاتھوں ایک ہندو درزی کے قتل کے بعد صورتِ حال کشیدہ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved