ہماری حکومت نے تین سال میں سابقہ حکومت کے گند کو صاف کیا ہے، حسان خاور

27  ‬‮نومبر‬‮  2021

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے ہم نے تین سالوں میں معیشت کی سمت درست کی ہے ہم نے تین سال میں سابقہ حکومت کے گند کو صاف کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں دہائیوں سے لوگ زمین کے کیسز لڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی زمینوں پر لوگوں نے قبضے کیے ، ہماری حکومت نے اس پر کام کیا تو پتہ چلا کہ 2 لاکھ 23 ہزار ایکڑ زمین پر لوگوں نے قبضہ کیا ہے ، ان زمینوں پر قبضہ ، کیا یہ سرکار اور حکومت کی ملی بھگت کے بغیر ہو سکتا ہے؟۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی نے کہا کہ قبضے میں حکومت،سرکاری اہلکار اور قابضین شامل ہوتے ہیں ، یہ قابضین اپنے مفادات کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں یہاں ایجٹن روڈ پر پلازے کو آگ لگا دی گئی تھی ، آگ ریکارڈ جلانے کے لیے لگائی گئی اس روڈ پر کسی اور پلازے کی وائرنگ شارٹ نہیں ہوئی۔حسان خاور نے کہا کہ قبضوں کی وجہ سے جنگلات ختم ہوتے جارہے ہیں،بزرگوں کا بھی احترام نہ کیا جن کے نام پر زمینیں وقف تھیں ، چمن پہ بس نہ چلا ورنہ یہ چمن والے ہوائیں بیچتے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تین سالوں میں معیشت کی سمت درست کی 20،ملین ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ زیرہ پر لائے،پاکستان کی چار بڑی فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved