مودی سرکار نےمسلم شخصیات کے ناموں سے منسوب شہروں کے نام تبدیل کرنا شروع کر دئیے

30  جون‬‮  2022

بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی حکومت نے پارٹی عہدیداران کی جانب سے  توہین رسالت ﷺ کے بعد مسلمانوں کی جانب سے ملک گیر مظاہروں کے دوران ایک اور انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلم شخصیات کے ناموں سے منسوب شہروں کے نام تبدیل کرنا شروع کر دئیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سلسلہ بھارتی ریاست مہاراشٹر سے شروع کیا گیا، جہاں ابتدائی طور پر دو شہروں کے نام تبدیل کئے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرکے سمبھاجی نگر کر دیا گیا ہے، اس شہر کا نام مغل حکمران شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کی نسبت سے رکھا گیا تھا، اور ان کا مقبرہ بھی یہیں واقع ہے۔

 علاوہ ازیں عثمان آباد شہر کا نام بھی تبدیل کرکے دھاراشیو رکھ دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت دیگر ریاستوں کے شہروں کے نام بھی  تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved