نسلہ ٹاورکومسمار کرنے کا کام تیزی سے جاری

27  ‬‮نومبر‬‮  2021

سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس کو گرانے کا کام جاری ہے۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز کمشنر کراچی کو ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو گراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا جس میں عدالت کا کہنا تھا کہ 400 مزدور لگائیں مگر نسلہ ٹاور کو گراکر ایک ہفتے میں رپورٹ دیں۔عدالتی احکامات کے بعد مزدوروں کے ساتھ ساتھ ہیوی مشینری سے بھی نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام جاری ہے۔گزشتہ روز بلڈرز ایسوسی ایشن کے احتجاج کے موقع پر صورتحال خراب ہونے کے بعد نسلہ ٹاور کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

دوسری جانب عدالتی احکامات کی روشنی میں مزدوروں اور ہیوی مشینری کے ساتھ تجوری ہائٹس کو بھی گرایا جارہا ہے۔یاد رہے کہ کل نسلہ ٹاور کے قریب بیٹھے پر امن احتجاجی مظاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی تھی جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوگئے تھے۔

 اس کے بعد اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نسلہ ٹاور کے متاثرین کی حمایت میں ان کے احتجاج میں پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب نسلہ ٹاور بن رہا تھا، تب اس وقت ایس بی سی اے نے نوٹس کیوں نہیں لیا، نسلہ ٹاور میں رہنے والے غریب لوگ کہاں جائیں گے؟۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی رہنماؤں کے گھروں کو ریگولائز کررہے ہیں ہمارا کیا قصور ہے، اداروں کی اجازت کے بعد ہی گھر خریدا گیا، عدلیہ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں خدارا غلط فیصلہ نہ کریں۔ سربراہ اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ نسلہ ٹاور گرانے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved