اب تک کس ملک سے کتنے عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے ؟ اعداد وشمار جاری

30  جون‬‮  2022

سعودی وزارت حج و عمرہ  نے رواں برس حج کی ادائیگی کے لیے مدینہ منورہ  پہنچنے والے عازمین حج سے متعلق اعداد وشمارجاری کردیے۔

اعداد وشمار کے مطابق مختلف ممالک سے   اب تک 3 لاکھ 12 ہزار 982 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔

سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ پروازوں کے ذریعے 2 لاکھ 52 ہزار 140 اور   زمینی راستے کے ذریعے 13ہزار 210 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔

سعودی وزارت حج  کےمطابق مدینہ منورہ پہنچنے والے 12 ہزار 692 عازمین حج کا تعلق بنگلا دیش سے ہے جب کہ افریقی ملک نائیجیریا سے 9 ہزار 842 ، ایران سے 6 ہزار 411 ،  بھارت سے 7 ہزار 946 اور پاکستان سےاب تک 7 ہزار881 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق 2 لاکھ 21 ہزار 267 عازمین حج مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوئے ہیں جب کہ مدینہ منورہ میں تاحال 91 ہزار 689 عازمین حج مقیم ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved